پروفائل نام :احسن علی رول نمبر:2K15-M.C-09
ڈاکٹر محمد طارق ارشد:قتیل !وقت کے سینے میں ہم دھڑکتے ہیں
جی ہا ں جب اِس دور میں ڈاکٹروں نے قصابوں کی سی شکل اختیار کرلی ہے اور آئے دن ڈاکٹر فلاں فلاں مطالبات کے لئے ہڑتالیں کرتے نظر آتے ہیں اور بہت سی جگہیں تو زخموں کو بھرنے کے بجائے زخم کرتے نظر آتے ہیں ۔اِس دور میں کچھ ایسے ڈاکٹر صاحبان بھی موجود ہیں جو اس کے بر عکس ہیں جنہوں نے اپنی سا ری زندگی انسانیت کی خدمت کے لئے وقف کر دی اور وہ ہمہ وقت انسانیت کی خدمت کے جذبے
سرشار رہتے ہیں ۔
وہ ڈاکٹر کے ساتھ ساتھ ایک مہربان باپ،مشفق بھائی اور بہترین ا نسا ن بھی ہیں جبکہ اس نفسا نفسی کے دور میں سب کو اپنی پڑی ہے ۔ڈاکٹر صاحب سفید لبا س میں ملبوث ،ناک پر عینک ٹکائے ،ڈھیر سارے مریضوں کے درمیاں چاند کی طرح چمکتے دکھائی دیتے ہیں ۔وہ اوقات سے پاک ڈاکٹر ہیں کیونکہ وہ ہر وقت مریضوں کے لئے دستیاب ہوتے ہیں ۔ ڈاکٹر صاحب کا گھر ،گھر نہیں بلکہ ایک میڈیکل سینٹر کا سا نظارہ پیش کرتا ہے یہ میڈیکل سینٹر دراصل ڈاکٹر صاحب کا عشق وجنون ہے جو انہیں اپنی اولاد کی طرح پیارا ہے ۔
انہوں نے صحت کے میدان کے ساتھ ساتھ تعلیمی میدان میں بھی اپنا لوہا منوایا ۔ و ہ عوام میں مختلف بیماریوں کی آگاہی کے لئے ہفتہ وار کیمپ کا انعقاد کرتے ہیں او ر لوگ ان کی اس کاوش کو خوب سراہتے ہیں اور مستفید ہوتے ہیں ۔ ان کی شخصیت اور مشنقانہ رویے کو دیکھتے ہوئے بے ساختہ ذہن میں یہ شعر آتا ہے کہ :جو ہم نہ ہوں ،تو زمانے کی سانس رک جائے۔۔۔۔۔۔۔ قتیل !وقت کے سینے میں ہم دھڑکتے ہیں ۔
No comments:
Post a Comment