Wednesday, 1 March 2017

مشائین جاوید :خواتین کی شاپنگ اور فیشن بوتیکس

This is not feature, it is article. Feature should be reporting based and written in interesting manner. 
 In case of feature writer should provide fotos
مشائین جاوید (2 k15/mc/38)

بی ایس پارٹ (3)

 فیچر

خواتین کی شاپنگ اور فیشن بوتیکس 
دنیا کی اس ترقی یافتہ دور میں ہر شعبے میں ترقی اورجدت رونما ہورہی ہے۔لباس میں تبدیلی اور جدت وقت کے ساتھ ساتھ بڑھ رہی ہے۔ہر دور میں لباس کافیشن تبدیل ہوتارہتا ہے۔جدید لباس وقت اور لوگوں کی ضرورت بن گیا ہے ۔جدید فیشن کے کپڑے اور خواتین کا ساتھ بر سوں کا ہے۔جدید فیشن سے آراستہ لباس خوا تین کی توجہ کا مرکز بنتا ہے۔اسی لئے فیشن انڈسٹری بھی دن بہ دن ترقی کر رہی ہے۔شاپنگ خواتین کا پسندیدہ مشغلہ ہے جسکی تکمیل کے لئے وہ ہمہ وقت تیار رہتی ہیں۔شاپنگ کا لفظ ہی خواتین کے چہرے پر مسکراہٹ کا باعث بن جاتا ہے۔چاہے کتنی بھی ناراضگی ہو شاپنگ کا لفظ سنتے ہی ساری ختم ہو جا تی ہے۔شا پنگ کے لئے پہلے خواتین دکا نوں اور با زاروں کا رخ کرتی تھیں۔مگر آج کل خواتین میں بوتیکس سے کپڑے خریدنے کا رجحان بڑھ گیا ہے
بوتیک ایسی دکان کو کہا جاتا ہے جہاں فیشن سے آرا ستہ ریڈی میڈ کپڑے، جوتے، پرس،جیولری وغیرہ خریدی جاتی ہے۔بوتیک ایک ایسی جگہ ہے جہاں مختلف اور ماہر ڈیزائنر ز کے ہاتھوں سے بنائے گئے خوبصورت اور دلکش کپڑے ہوتے ہیں۔جہاں ہر سیز ن اور فیشن کے لحاظ سے کپڑے ملتے ہیں۔اسی لئے آج کل خواتین زیادہ تر شا پنگ بوتیک سے کرنے کو ترجیح دیتی ہیں۔کیو نکہ وہاں سب کچھ ایک ساتھ مل جاتا ہے۔بو تیکس نے خواتین کو درزیوں کے چکر لگا نے سے نجات دلا دی ہے۔بوتیک میں ہر طرح کا لباس ملتاہے جو ہر عمر کی خواتین اور لڑکیوں کے لئے کپڑے موجود ہیں جن کے ساتھ میچنگ جیولری .جوتے اور پرس وغیرہ بھی شامل ہیں۔ذیزائنر وئیر کی اپنی ایک الگ انفرادیت ہوتی ہے۔کوئی بھی تقریب ہو اپنے منفرداور خوبصورت کام سے پہچان لیا جاتاہے۔لباس انسان کی شخصیت کاآئینہ دار ہوتا ہے۔بہترین لباس انسان کو باوقار اور خوداعتماد شخصیت کا مالک بنادیتا ہے۔اس لئے خواتین بھی خوبصورت اور دلکش لباس پہننا پسند کرتی ہیں۔اس لئے بوتیک ہی وہ جگہ ہے جہاں خواتین کی پسند کے مطابق ریڈی میڈ ڈیزائنر وئیر بہ آسانی اور اچھی قیمت میں مل جاتے ہیں۔بوتیک سے شاپنگ کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ ۔خواتین کو لباس سے میچنگ جوتے سینڈل .جیولری اورپرس وغیرہ کیلئے دوسری دوکانوں کی طرف نہیں جانا پزتا اس طرح خواتین کا بہت سارا ٹائم بچ جاتاہے۔بوتیک میں نت نئے ملبوسات دیدہ زیب کام کے ساتھ توجہ کامرکز بن جاتے ہیں۔لیکن ان ڈیزائنر وئیر ملبوسات کی قیمتیں بھی بہت زیاوہ ہوتی ہیں جس کی وجہ سے بوتیکس میں زیادہ اکژیت اپر کلاس خواتین کی ہوتی ہے۔
بوتیکس میں ہر طرح کی تقاریب کے لئے مختلف ڈیزائنر ز کے دلکش اور اسٹائلش لباس .مختلف برانڈز کی خوبصورت جیولری دستیاب ہوتی ہے۔بوتیکس میں کلچرڈاورثقافتی لباس بھی تیار کئے جاتے ہیں جن میں کافی ورائٹی بھی پائی جاتی ہے۔بوتیکس میں شادی بیاہ کی تقریبات کے لئے بھی لباس تیار کئے جاتے ہیں ان میں برائیڈل ڈریس اور دیگر فنکشنز کے لباس شامل ہیں۔بوتیکس کی وجہ سے لوگو ں نے برائیڈل ڈریس خودتیار کرنا یا خریدنا کم کردیا ہے کیونکہ بوتیکس میں ڈیزائنر ز رینٹ پر برائیڈل ڈریس دے دیتے ہیں۔ریڈی میڈڈملبوسات نے خواتین کے لئے بہت آسانی پیدا کردی ہے اگر اچانک کوئی فنکشن یا تقریب آجائے توریڈی میڈڈریس ہی کام آتے ہیں۔اور آج کل بوتنکس ڈریس تحفے کے طورپر بھی کام آرہے ہیں۔



بوتیکس کے حوالے سے اگر پاکستان کی بات کی جائے تو ہمارے ہاں بھی بے شمار بوتیکس ہیں اور ان میں ہمارے ڈیزائنر ز کے کام کو نہ صرف پاکستان میں بلکہ دوسرے ممالک میں بھی جانامانااورسراہا جاتاہے۔ہمارے ڈیزائنرز بھی کسی سے کم نہیں۔ہر ڈیزائنر اپنے منفرد کام اور انداز سے پہچانا جاتا ہے۔مختلف رنگوں کے امتزاج سے بنے ملبوسات ان پہ ہوا دیدہ زیب کام لوگوں کی توجہ کا مرکز بن جاتاہے۔پاکستان میں جو بوتنکس مختلف شہروں میں ہیں ان میں سے کچھ کے نام یہ ہیں۔

کراچی جو کہ مشہور ہے اپنی بوتیکس اور ڈیزائنرزوئیر کی وجہ سے کیونکہ نہایت خوبصورت اور دلکش اور منفرد کام ان کی پہچان ہے۔

1) Exclusive
2)Coutre botique
3)Ideas by GulAhmed
4)Maria B
لاہور جسے پاکستان میں فیشن کا مرکز کہاجاتاہے۔ان کی بوتیکس کا کام سب سے الگ اور جدا نظر آتا ہے۔ان کے لباس uniqueness کی وجہ سے مشہور ہیں۔
1)Chinyere by Breeze
2)Khaddi
3)Amnaz Botique
اسلام آباد اس میں پہلے بوتیکس شاپس نہیں تھیں مگر اب اسلام آباد میں بھی بوتیکس کا رحجان بڑھ رہاہے۔جو بوتیکس ہیں ان میں روایتی ملبوسات بھی تیار کئے جاتے ہیں۔
1)Lifestyle 1
2)Muniseem dresses وغیرہ شامل ہیں۔
خواتین اس لئے بھی بوتیکس جانا پسند کرتی ہیں کیونکہ وہاں کا ماحول صاف ستھرا اور پر سکون ہوتا ہے۔ہر چیز سلیقے اور ترتیب سے رکھی ہوئی ہوتی ہے۔تمام ڈیزائنر ز کے ڈریس الگ الگ جگہ پر ترتیب سے ڈسپلے کئے جاتے ہیں تاکہ لوگوں کو اپنے پسندیدہ ڈیزائنرز کے ملبوسات کو تلاش کرنے میں مشکل نہ ہو اور وہ بہ آسانی اپنی مرضی سے پسند کرسکیں ۔بوتیکس میں ڈسکاوئنٹ آفر بھی دی جاتی ہے جسکا کچھ فائدہ عام عوام کو بھی مل جاتاہے۔
بوتیکس کی وجہ سے بہت سی خواتین اور لڑکیوں کو اپنا ہنر سامنے لانے کا موقع ملا ہے۔اور بہت سے لوگوں کے لئے روزگار کا ذریعہ بھی ہے۔آج کل آن لائن شاپنگ اور بوتیکس کا کام جاری ہے۔جس سے لوگ گھر بیٹھے اپنے پسند کے لباس حاصل کر رہے ہیں۔پر بیچارے مرد حضرات کی تو شامت آئی ہوئی ہے۔پہلے خود ساتھ چل کر شاپنگ کرواتے تھے تو کچھ نہ کچھ بچت کروالیتے تھے ۔مگر اب تو انھیں پتہ ہی اس وقت چلتاہے جب ڈوربیل کی آواز پر جناب گیٹ کھولنے جاتے ہیں تو سامنے ہی ڈلیوری مین مسکراتے ہوئے باکس آگے کرکے کہتا ہے کہ "گڈ مارننگ سر" یہ لیجئے آپ کا آڈر سر پلیز پے منٹ 
کر دیں۔اس وقت مرتے کیا نہ کرتے کے مصداق پیسے ان کو دینے ہی پڑتے ہیں ۔تب مرد حضرات کے چہرے کے تاثرات اور دل میں جو کلمات ادا ہوتے ہیں نہ وہی جانتے ہیں۔خیر جو بھی ہو شاپنگ خواتین کا کام ہے اور وہ کرتی رہیں گی رونق اور انٹرٹینمنٹ کا بھی تو یہ ہی ذریعہ ہے۔

No comments:

Post a Comment