Tuesday, 28 February 2017

سولر انرجی پینل کا بڑھتا ہوا رجہان : جنید برمانی - Junaid Birmani

آرٹیکل: جنید برمانی :BS/Hons/Part-III

لوڈ شیڈنگ کے باعض دیہاتی علاقوں میں سولر انرجی پینل کا بڑھتا ہوا رجہان

کہا جا تا ہے کہ کوئی مسئلہ اکیلا نہیں آ تا بلکہ مسائل کی کڑیاں ایک دوسرے کے سا تھ مل کر ایک زنجیر کی صورت اختیار کر لیتی ہیں اور ان کے حل کا بہترین اصول یہی ہے کہ پہلی بنیا دی کڑی پر توجہ دی جائے۔ پاکستان کے اقتصادی ،صنعتی اور زرعی مسائل میں ایک بنیا دی مسئلہ توانائی کی کمی کا ہے پاکستان میں توانائی کے ذرائع بجلی، قدرتی گیس اور کوئلے کی صورت میں موجود ہ ہیں ۔ جہاں تک بجلی کی پیداوار کا تعلق ہے ملک میں پہلے زیادہ تر بجلی پانی سے حاصل ہوتی تھی یہ توانائی بہت سستی ہے ۔ گزشتہ برسوں سے ہمارے یہاں کوئی بڑ ا پیداواری منصوبہ شروع نہیں کیا گیا ، ضرورت اس امرکی ہے کہ ہم بجلی کی پیداروار کے لیے فوری طور پر تھر کوئلے کے وسیع ذخائر کو استعمال میں لا یا جائے۔
کیونکہ ابھی ہمارے پاس اس کے استعمال کے لیے وقت ہے ، وہ اس طرح عالمی سطح پر توانائی کے ایسے ذرائع جن سے فضا میں کاربن پیدا ہو تا ہے ان پر پابندی عائد کرنے کے لیے زور وشور سے کام ہور ہا ہے اور جو منصوبے جار ی ہیں ان کے لیے اس رعایت کی توقع ہے کہ انہیں جا ری رہنے دیا جائے ، زندگی گزارنے کے لیے جن بنیادی چیزوں کی ضرورت ہے بجلی اور گیس بھی انہی بنیادی ضروریات میں شامل ہے ۔ انکے بغیر زندگی کا تصور نا ممکن سا لگتا ہے گیس کی کمی تو کوئلہ اور لکڑیا ں جلا کر پوری کی جا سکتی ہے مگر بجلی کی کمی کس طرح پوری کی جائے لوڈ شیڈنگ چاہے بجلی کی ہو یا گیس کی دونوں ہی انسانی زندگی کو مفلوج کو دیتی ہیں ۔ دیہاتی علاقوں میں چودہ اسے اٹھا ر ہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ نے انسانی زندگی کو مفلو ج کر دیا ہے گھر میں آئے تو لائٹ نہیں زمینوں پر کام کرنے جائیں تو لائٹ نہیں اور سا تھ سا تھ لوڈ شیڈنگ زرعی شعبے کو بھی تباہ کر رہی ہے اکثر بجلی کے متبادل کے طور پر سولر انرجی استعمال کیا جاتا ہے اور زمینوں اور گھروں اسکولوں میں زیادہ تر سولر انرجی پلیٹس کا استعمال کیا جاتا ہے کیونکہ سولر انرجی پلیٹس پچیس واٹ سے لے کر تین سو پندرہ واٹ تک ہیں اور جتنی چاہے لگا سکتے ہیں ۔مختلف کمنیزکے سولر پینل مارکیٹ میں دستیا ب ہیں۔ تین سو پندرا واٹ کی تین پلیٹس کا سولر پینل بارا سیور، پانچ باراہ واٹ کے پنکھیں ،ایک ٹی وی ، ایک فریج ، ایک کمپیوٹر ، چلا سکتے ہیں اسی طرح زمینوں سولر ز کی سائز اور پلیٹس کی مقدار گھروں کے سولر سسٹم سے کچھ زیادہ ہوتی ہے ۔
اسی چیزوں یو پی ایس،سولر انرجی پینل یا جنریٹر کے عادی کبھی اپنا حق مانگے کے قابل ہوہی نہیں نہیں سکتے محفلوں میں مشورے دیے جاتے ہیں کہ جنریٹر کے شور سے پریشان ہیں تو سولر انرجی پینل لگوائیں اور اگر بڑا سولر نہیں لے سکتے تو ایک چھوٹی سائز کی سولر پلیٹ لے لو جو کچھ پنکھے اور کچھ سیور چلا سکے ۔ پھر اس کے بعد اپنے دوستوں اور پڑوس کے گاؤ ں والوں کے بڑے مزے سے بتایا جاتا ہے کہ ہمارے سولر پینل پہ تو بہت سی چیزیں چلتی ہیں وہ بہت زبردست ہے ، تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ دہاتی علاقوں میں توانائی کی کمی اور لوڈ شیڈنگ کے باعض سولر انرجی پینل پر لوگوں کا انحصا ر بڑھتا جارہا ہے۔ 

No comments:

Post a Comment